✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!
قارئین سے گزارش ہے کہ کسی بھی مضمون میں کسی بھی طرح کی شرعی غلطی پائیں تو واٹسپ آئیکن پر کلک کرکے ہمیں اطلاع کریں، جلد ہی اس کی اصلاح کردی جائے گی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🥰

کامیاب لکھاری کی خصلتیں

عنوان: کامیاب لکھاری کی خصلتیں
تحریر: مریدہ مفتی اعظم کَچھ (بنت عثمان ہنگورہ)
پیش کش: نوائے قلم رضویہ اکیڈمی للبنات، مبارک پور

آج میں آپ کے سامنے کامیاب محررین کی چند خصلتیں بتانا چاہتی ہوں، جن کے ذریعے ہم بھی کامیابی کی طرف قدم بڑھ سکتے ہیں۔ ایک کامیاب محرر خود کتاب لکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر کتب کا مطالعہ بھی کثرت سے کرتا ہے، اور مطالعے سے استفادہ حاصل کرکہ اپنے مقالے میں ایسے ایسے الفاظوں کا استعمال کرتا ہے، جس سے لوگوں کے دل اس تحریر شدہ مقالے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

وہ ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ اپنی تحریر میں جدت پیدا کرے، دوسرے مقالات سے کچھ الگ انداز اور ہر بار نۓ نقطۂ نظر سے لکھے کرے اور کامیاب محرر میں یہ خوبی ضرور ہوتی ہے کہ و اپنے مشاہدات و تجربات کو الفاظ میں ترتیب دے کر بیان کرنا بہت احسن انداز میں جانتا ہے۔

اس سفر میں جو صحیح اور حق پر ہوتا ہے، اس پر خلاف ورزیاں ضرور ہوتی ہیں، تنقید بھی کی جاتی ہے، اعتراضات بھی ہوتے ہیں اور وہی کامیاب ہوتا ہے جو قوّتِ برداشت رکھتا ہو۔ ایک کامیاب محرر ہمیشہ صبر کرتا ہے اور اپنی منزل پر پوری نظر رکھتا ہے، ان رکاوٹوں کے بار میں آ کر ہمت نہیں ہار تا، بلکہ لوگوں کی باتیں اس کے لیے مزید آگے بڑھنے پر زور دینے کا کام کرتی ہیں۔

اور تحریر کا مقبولِ عام ہونے کی خاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ حق اور سچ بیان کرتا ہے۔ چاہے پورا زمانہ خلاف ہو حق پر ہی اڑا رہتا ہے، اور سچوں کا مددگار تو اللہ تعالیٰ ہے، پھر بھلا ان کو کیونکر بلندی حاصل نہ ہو۔

اور جو کامیاب لکھاری ہوتا ہے، وہ ہمیشہ اپنے وقت کو غنیمت جان کر اُس کا صحیح استعمال کرتا ہے، ایک دن بھی ضائع ہونے نہیں دیتا اور کل کا انتظار نہیں کرتا۔

وہ ہمیشہ اپنے بیان میں حُسنِ ترتیب کی جھلک ظاہر کرتا ہے، ساتھ ہی قواعد کا پورا خیال رکھتا ہے۔ جس سے پڑھنے والے کو مشقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اور وہ ہمیشہ ایسے عناوین کا انتخاب کرتا ہے جس سے قارئین کو مزید دلچسپی پیدا ہو۔ وہ اپنا مقصد بھی بیان کرتا ہے اور طوالت سے بھی اجتناب کرتا ہے۔

اور سب سے طاقتور اور سب سے قیمتی خوبی جو ایک کامیاب محرر میں ہوتی ہے، وہ یہ کہ وہ جب بھی کوئی تحریر لکھتا ہے، تو فقط رضائے الہٰی کے لیے لکھتا ہے۔ اور یہی نیّت اس کی تحریر کو مقام قبولیت تک پہنچاتی ہے۔
اگر تم سورج کی طرح چمکنا چاہتے ہو، تو سورج کی طرح جلنا سیکھو !

اللہ تعالیٰ ہمیں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے قلم کا فیض عطا فرمائے اور ہمیں تا حیات دین مصطفٰی ﷺ کی خدمت کے لیے قبول فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین ﷺ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں