دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

شرح قصیدہ نور (1 تا 5 اشعار)

عنوان: شرح قصیدہ نور (1 تا 5 اشعار)
تحریر: محمد فرقان رضا حنفی
پیش کش: جامعہ عربیہ انوارالقرآن، بلرام پور


(شعر نمبر 1)

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا
صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا

شرح: مدینہ طیبہ میں ہر دن صبح کو نوری سرکار سے نوارنی خیرات تقسیم ہوتی ہے۔ نورانی تارا بھی نور کی خیرات لینے اپنی نورانیت بڑھانے حاضر بارگاہِ رسالت ﷺ ہوتا ہے۔

(شعر نمبر 2)

بارہویں کے چاند کا مُجرا ہے سجدہ نور کا
بارہ بُرجوں سے جھکا ایک اِک سِتارہ نور کا

مشکل الفاظ کے معنی

مُجرا: آداب بجا لانا، سلام کرنا
بُرجوں: سیارے کا مقام، آسمانی دائرے کو بارہ حصوں پر تقسیم کیا گیا ہے ان کو برج کہتے ہیں۔

شرح:

بارہویں تاریخ کو چاند نے آپ کی ولادتِ باسعات پر آداب بجا لا کر نوارنی سجدہ پیش کیا۔ ایک چاند ہی نہیں بلکہ بارہ برجوں سے ہر نورانی ستارے نے جھک کر مجرا یعنی سلام پیش کیا۔ اس شعر میں اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے علم نجوم کی اصطلاح میں حضور ﷺ کی تعریف وتوصیف بیان فرمائی ہے۔

(شعر نمبر 3)

تاج والے دیکھ کر تیرا عِمامہ نور کا
سر جھکاتے ہیں الٰہی بول بالا نور

مشکل الفاظ کے معنی

تاج: شاہی کُلاہ
عمامہ: دستار پگڑی

شرح: آپ کے نورانی عمامہ کو دیکھ کر سلاطین مؤدب ہو کر سر جھکا کر کہتے ہیں خدایا اُس سراپا نور کا بول بولا ہو

(شعر نمبر 4)

میں گدا تو بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا
نور دن دُونا تِرا دے ڈال صدقہ نور کا

مشکل الفاظ کے معنی


گدا: بھکاری ، منگتا
دن دونا: ہر دن زیادہ
ڈال: عطا کر
صدقہ: خیرات

شرح: اے شاہوں کے شاہ مجھ بھکاری کو ایک پیالہ نُور سے بھر کر عنایت فرمائے۔ آپ کا نُور دن دوگنا رات چوگنا ہو نُور کی خیرات کر ڈالئے۔

(شعر 5)

باغِ طیبہ میں سہانا پھول پھولا نور کا
مستِ بو ہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا

مشکل الفاظ کے معنی


باغ: گلشن
سہانا: خوبصورت عمدہ
پھولا: کھلا
مست: متوالا، سرشار
بُو: خشبو
بلبلیں: خوش آواز پرندہ
کلمہ نور: نورانی بات

شرح: باغِ طیبہ میں ایک نورانی خوبصورت پھول کھلا ہے۔ بلبلیں اُس کی خوشبو سے مست ہو کر نورانی ترانے گاتی ہیں۔ (شرح کلامِ رضا، ص: 9 تا 12)

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں