دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

صحت مند زندگی کا بہترین نسخہ

عنوان: صحت مند زندگی کا بہترین نسخہ
تحریر: محمد کامران رضا
پیش کش: جامعۃ المدینہ فیضان اولیاء احمدآباد، گجرات


پیارے اسلامی بھائیو! اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جنہیں نہ ہم شمار کر سکتے ہیں اور نہ ہی شمار کرنا ممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ (سورۃ: ابراہیم، آیت:34)

ترجمہ کنزالایمان: اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کرسکو گے۔

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت صحت مند زندگی ہے۔ صحت مند اور تندرست انسان ہی اپنی زندگی کے مقاصد کو بخوبی حاصل کر سکتا ہے، جبکہ بیماری انسان کو جسمانی، ذہنی اور روحانی لحاظ سے کمزور کر دیتی ہے۔

حدیث پاک میں ہے:

عن ابن عباس رضي الله عنه، قال قال النبي ﷺ: نعمتان مغبون فيهما كثير من الناس: الصحة، والفراغ (بخاری، حدیث: 6412)

ترجمہ: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ”دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، صحت اور فراغت۔

اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور اپنی زندگی کو صحت مند، تندرست، سلیم و سالم انداز میں گزارنا چاہیے۔ ساتھ ہی ہمیں سستی، کاہلی اور غفلت جیسے رویّوں سے بچنا چاہیے۔

آپ کے سامنے ایک بہترین نسخہ پیش کر رہا ہوں، جس کے استعمال سے آپ کو بے شمار فائدے حاصل ہوں گے۔ یہ نسخہ استاذ محترم مولانا شاداب برکاتی مصباحی صاحب نے دوران درس بیان فرمایا تھا۔ یہ نسخہ ہر فرد کے لیے مفید ہے، مگر طلبہ کے لیے بالخصوص نہایت مفید و مؤثر ہے۔

چار بادام، ایک اخروٹ، چار منقی اور ایک انجیر کو رات میں بھگو کر صبح نہار منہ کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ ان خشک میوہ جات کا مجموعہ جسم و دماغ کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں۔

1. دماغی طاقت کو بڑھاتا ہے اور حافظہ، یادداشت، توجہ، اور سیکھنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری لاتا ہے۔

2. نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ بدہضمی اور گیس کے مسائل میں مفید ہیں۔

3. جسمانی توانائی کے لیے بہترین نسخہ ہے۔ یہ نسخہ جسم کو دن بھر کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پر کمزور اور نڈھال افراد کے لیے مفید ہے۔

4. جنسی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، مردانہ طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

5.دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

6. خون کو صاف کرتا ہے اور جلد کو نکھارتا ہے۔

7. ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

8. آنکھوں کی روشنی بہتر کرنے میں مددگار

استعمال کا طریقہ:-

1:- چار بادام اور ایک اخروٹ کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں۔ صبح ان کا پانی پھینک دیں، بادام کے چھلکے اُتار دیں۔

2:-اسی طرح دوسرے گلاس میں چار منقیٰ (کشمش) اور ایک انجیر بھگو دیں۔ پہلے اس کا پانی پی لیں۔ پھر ان چاروں چیزوں (بادام،اخروٹ،منفیٰ اور انجیر) کو اچھی طرح نہار منہ ایک ساتھ چبا کر کھالیں۔ کھانے کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں۔

یہ نسخہ ان شاء اللہ جسمانی و ذہنی صحت کے لیے مفید ہے، خصوصاً طلبہ کے لیے یہ یادداشت میں اضافہ، جسمانی توانائی اور دماغی تیزی کا ذریعہ ہے۔ باقاعدگی سے اس کا استعمال فائدے سے خالی نہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں