دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

"میری انگوٹھی جائز ہے" یہ دعویٰ کس بنیاد پر ؟؟؟

عنوان: میری انگوٹھی جائز ہے یہ دعویٰ کس بنیاد پر ؟؟؟
تحریر: مفتی وسیم اکرم رضوی مصباحی، ٹٹلا گڑھ، اڈیشہ


کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی انگوٹھی کی چاندی کا وزن کتنا ہے؟

آج کل دیکھا جاتا ہے کہ لوگ چاندی کی انگوٹھی تو پہنے ہوتے ہیں مگر دیکھنے میں یہ واضح معلوم چل رہا ہوتا ہے کہ اس کا وزن شرعی مقدار سے زیادہ ہے، اور کئی لوگوں سے ان کی انگوٹھی کی چاندی کا وزن پوچھنے پر معلوم چلا کہ انہیں وزن ہی معلوم نہیں، تو جسے وزن ہی معلوم نہ ہو، وہ یہ دعویٰ کیسے کر سکتا ہے کہ میری انگوٹھی شرعی اعتبار سے درست ہے؟

بڑے افسوس کی بات ہے کہ مذہبی کہلانے والے لوگ بھی اس کے وزن کے معاملے میں غفلت کا شکار ہیں۔ لہذا اگر آپ کی انگوٹھی بڑے نگ والی جس میں چاندی زیادہ لگتی ہے یا ڈیزائن دار ہے، تو کسی ماہر سنار سے اس کا وزن ضرور چیک کروائیں، کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق ڈیزائن دار انگوٹھی کا ساڑھے چار ماشہ سے کم وزن میں بننا مشکل ہوتا ہے۔

انگوٹھی کے حوالے سے چند احکام بھی ملاحظہ کریں:

عام حالات میں مرد کے لیے افضل یہی ہے کہ وہ انگوٹھی نہ پہنے۔ البتہ اگر پہنتا ہے تو درج ذیل باتوں کا ضرور لحاظ رکھے:

  • ایک وقت میں ایک ہی انگوٹھی جائز ہے۔
  • انگوٹھی چاندی کی ہو۔
  • ایک نگ والی ہو۔
  • چاندی کا وزن ایک مثقال (یعنی ساڑھے چار ماشہ) تقریباً 4.665 گرام یعنی چار گرام چھ سو پینسٹھ ملی گرام سے کم ہو۔

  • لہٰذا، چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں (metals) کی انگوٹھی مرد کے لیے جائز نہیں۔ نیز، ایک نگ سے زائد نہ ہو۔ کچھ انگوٹھیاں ایسی ہوتی ہیں جن کے نگ کے اردگرد چھوٹے چھوٹے کئی نگ جڑے ہوتے ہیں، ایسی انگوٹھی مرد کے لیے ناجائز ہے۔ اسی طرح مرد کے لیے چھلا پہننا بھی جائز نہیں۔

    عورتوں کے لیے انگوٹھی پہننے کے احکام:

    عورت کے لیے ایک ساتھ کئی انگوٹھیاں پہننا جائز ہے۔ چاندی اور سونے کی انگوٹھی بھی جائز ہے۔ وزن کی کوئی قید نہیں۔ ایک نگ کی شرط نہیں۔ البتہ: انگوٹھی کی ساخت مردانی (مردوں جیسی) نہ ہو۔ سونے یا چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی نہ ہو۔

    اگر آپ ایسی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں جو آپ کے حق میں ناجائز ہے تو آپ گناہ گار ہوتے رہیں گے۔ اور آپ کی نمازیں بھی مکروہِ تحریمی شمار ہوں گی۔

    تفصیلی احکام کے لیے: بہارِ شریعت، حصہ 16 کا مطالعہ ضرور کریں۔

    ایک تبصرہ شائع کریں

    جدید تر اس سے پرانی

    صراط لوگو
    مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
    المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
    WhatsApp Profile
    لباب-مستند مضامین و مقالات Online
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
    اپنے مضامین بھیجیں