دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

امیر اہلسنت کی گراں قدر خدمات کی ایک جھلک

عنوان: امیر اہلسنت کی گراں قدر خدمات کی ایک جھلک
تحریر: محمد ریحان عطاری مدنی مرادآبادی


ہر زمانہ میں کسی نا کسی طرح سے یہ امت زبوں حالی سے گزرتی چلی آ رہی ہے۔ کبھی کسی فتنہ نے جنم لیا تو کبھی کسی بد عملی نے پروان چڑھا، اور اللہ جل و علا نے ان فتنوں اور بد اعمالیوں کی سرکوبی کے لیے اپنے مقربین کو بھیجتا رہا۔

ایک دور ایسا بھی آیا کہ جب ہر طرف بد عملی کا بازار گرم تھا دین و سنت سے لوگ کوسوں دور تھے۔ہر طرف برائیوں میں لوگ مستغرق تھے ایسی ناگفتہ بہ حالات میں اللہ جل مجدہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی رہنمائی کے لیے چودھویں صدی ھجری کی عظیم علمی روحانی شخصیت ناشر فکر رضا قبلہ سیدی امیر اہلسنت دام ظلہ العالی کو مبعوث فرمایا اور آپ دام ظلہ العالی اتنے قلیل عرصے میں دعوت اسلامی کے پلیٹ فورم سے اس مقصد کو لیکر اٹھے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اور چار سوئے عالم کو سنت کی خوشبوؤں سے معطر و معنبر کر دیا۔

اوائل میں جب امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے میدان میں اترے تو اس وقت آپ تن تنہا تھے۔ اور بظاہر آپ کے ساتھ کوئی نہیں مگر حقیقت میں عون الہی آپ کے ساتھ تھی۔ مگر آپ دام ظلہ حوادث زمانہ کی تھپیڑوں سے بلکل نا کھبرائے، بڑی مخالفتوں کا سامنا ہوا، مساجد میں درس و بیان کی اجازتیں نہیں ملی، آپ ان تمام پریشانیوں کے باوجود آزردہ خاطر نہ ہوئے، اور لگے رہے چونکہ آپ امت محمدیہ کی غم خواری اور خیر خواہی کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہتے کوششیں جاری ہیں۔

اور ایک دن وہ آیا کے آپ کی کوششیں رنگ لائی اور جو بے گانے تھے وہ اپنے ہو گیے یوں دعوت اسلامی پورے ملک بھر بلکہ دنیا بھر میں بھیل گئی اور امیر اہلسنت کی یہ گراں قدر خدمات دعوت اسلامی کی شکل میں آپ کے سامنے ہیں امیر اہلسنت کی ان خدمات کو سراہتے ہوئے علامہ بدر القادری ہالینڈ مدح سرا ہیں۔

تنہا چلا تو ساتھ تیرے ہوگیا جہاں
میٹھا تیرا کلام ہے الیاس قادری

ویسے تو آپ نے کئی جہتوں سے اس امت کی رہمائی کی مگر خاص طور پر جو آپ کا نمایاں کارنامہ ہے وہ یہ ہے آپ نے احیائے سنت کے سلسلے میں ایک نمایاں خدمات انجام دی کہ نوجوانوں کو بد اعمالیوں سے نکال کر سنت مصطفٰی یعنی داڑھی اور عمامہ سجوا دیا۔ اور جو سنیما اور فلمی اڈوں کے متوالے تھے، انہیں مسجد میں لا کر کھڑا کر دیا، اور جو آج تک فیشن کے نشہ میں مگن تھے انہیں سنت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا عامل بنا دیا۔

آپ کا مقصدہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔

تو آپ دام ظلہ العالی نے امت محمدیہ کو مدنی مقصد کے دونوں جزوں (1) اپنی اصلاح (2) دوسروں کی اصلاح کو بروئے کار لانے کے لیے دو اہم مدنی کام عطا فرمائے اپنی اصلاح کے لئے مدنی انعامات (نیک اعمال) کا رسالہ تحفۃً عطا فرمایا، اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لیے مدنی قافلہ جیسا عظیم کام عطا کیا فرمایا۔ جس میں نا صرف خود علم حاصل کرنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی علم کے فیضان سے متفیض کرنا ہے۔ مدنی قافلہ امیر اہلسنّت دام ظلہ کی نظر میں کس قدر اہمیت کا حامل ہے اس کا اندازہ قبلہ کے ان دو فرامین سے لگا سکتے ہیں فرماتے ہیں:

1…مدنی قافلہ دعوت اسلامی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

2…اگر مجھ سے دعوت اسلامی کے تمام تر شعبہ جات لے لئے جائیں اور مدنی قافلہ دے دیا جاۓ تو میں دوسری دعوت اسلامی بنادوں گا۔

اللہ اکبر مدنی قافلہ سے کس قدر لگاؤ ہے آپ دام ظلہ العالی کو اور سچ بھی ہے کہ جتنا اہم کردار دعوت اسلامی کی فروغ میں مدنی قافلہ کا شاید ہی کسی دوسرے شعبہ کا ہو۔

ان دو شعبوں کے علاوہ دعوت اسلامی کے دیگر اور کئی شعبہ جات ہیں جیسے کہ جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، دار المدینہ دیگر شعبہ جات جن کی تفصیل اور اور فوائد کو بیان کرنے کے لئے مستقل دفاتر درکار ہیں استیعاب میرا مقصد نہیں اختصاراً تعارف کرانا ہے۔

اللہ تعالیٰ میرے مرشد کریم امیر اہل سنت کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پرتادریر دراز فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

صراط لوگو
مستند فتاویٰ علماے اہل سنت
المفتی- کیـا فرمـاتے ہیں؟
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں