کیا آپ کا مضمون ابھی تک شائع نہیں ہوا؟ نیچے واٹس ایپ بٹن سے میسج کرکے اطلاع فرمائیں!
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

مکمل فتاویٰ رضویہ پڑھنا ہوا آسان!

مکمل فتاویٰ رضویہ پڑھنا ہوا آسان!
عنوان: مکمل فتاویٰ رضویہ پڑھنا ہوا آسان!
تحریر: محمد شفیع احمد عطاری رضوی

عصرِ حاضر میں ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ فتاویٰ رضویہ شریف کا بالاستیعاب مکمل مطالعہ کرے۔ لیکن عموماً ہوتا یہی ہے کہ ہم مکمل مطالعہ نہیں کر پاتے۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم مطالعہ تو شروع کر دیتے ہیں لیکن کسی باعمل عالم کی زیرِ نگرانی نہیں، بلکہ خود سے ہی ابتدا سے پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور جب ہم ابتدائی ابحاث و فتاویٰ جات پڑھتے ہیں تو چونکہ ابتدا میں مشکل بحثیں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے چند دن ہی بمشکل مطالعہ کرنے کی سعادت مل پاتی ہے، اور پھر ہمیشہ کے لیے اس کو بالاستیعاب پڑھنے کی جانب توجہ مبذول نہیں کر پاتے۔

فقیر راقم الحروف آپ کی بارگاہ میں فتاویٰ رضویہ شریف کا مطالعہ کرنے کے حوالے سے ایک آسان اور منفرد طریقہ پیش کرتا ہے۔ بنظرِ غور پڑھ لیں اور اپنے مطالعاتی انداز کو اس طریقے پر ڈھالیں، اللہ نے چاہا تو آپ بغیر کسی اکتاہٹ و ملال کے مکمل فتاویٰ رضویہ شریف کا بالاستیعاب مطالعہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اب آئیے! وہ طریقہ پیش کیا جاتا ہے جس سے فتاویٰ رضویہ کا پڑھنا آسان ہو جائے گا۔

فتاویٰ رضویہ پڑھنے کی ترتیب:

فتاویٰ رضویہ شریف پڑھنے کی ترتیب اس طرح ہوگی تو پڑھنے میں ذوق بنا رہے گا، ان شاء اللہ:

  1. سب سے پہلے جلد 21 سے 30 تک
  2. پھر جلد 5 سے 15 تک
  3. پھر جلد 1 سے 4 تک
  4. پھر جلد 16 سے 20 تک

نوٹ: یہ ترتیب استاذ العلماء، شارحِ ترمذی، مفتیِ دعوتِ اسلامی، مفتی ہاشم صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے بیان کردہ ہے۔

ذی وقار قارئین! میرے استاذِ محترم مفتی وسیم اکرم صاحب مصباحی دام ظلہ العالی فرماتے ہیں: ”آپ سنی ہیں اور تحریراتِ اعلیٰ حضرت نہیں پڑھتے، تعجب ہے۔ ہمت کریں، کوشش کریں اور مطالعہ کرنے میں لگ جائیں۔“

البتہ فقیر راقم الحروف آپ کو یہی مشورہ پیش کرتا ہے کہ مطالعہ ضرور کریں، لیکن کسی عالمِ باعمل کی زیرِ نگرانی میں، کیونکہ دوسروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہی ذی شعوری اور دانشمندی ہے۔ حافظِ ملت علیہ الرحمہ کا فرمان ہے: ”دوسروں کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں، بجائے اس کے کہ خود تجربہ کریں۔ اس میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اپنے وقت کی بچت ہوتی ہے اور اس وقت میں کوئی دوسرا کام بھی کیا جا سکتا ہے۔“

اللہ تعالیٰ ہمیں بالاستیعاب مکمل فتاویٰ رضویہ شریف پڑھنے کی سعادت بخشے اور امامِ اہلِ سنت کی فقاہت کا صدقہ عطا فرمائے۔ آمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!