Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
مضمون نگار
موضوعات
کل مضامین
بولتے مضامین

اپنے محسن کا ذکر کیوں نہ کریں؟

اپنے محسن کا ذکر کیوں نہ کریں؟
عنوان: اپنے محسن کا ذکر کیوں نہ کریں؟
تحریر: حسین رضا اشرفی مدنی

اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ دعوتِ اسلامی والے حضرت عطار کا اتنا تذکرہ کیوں کرتے ہیں؟ ہمیشہ ان کی تعریف میں رطب اللسان کیوں رہتے ہیں، ہر وقت مرشد مرشد کیوں کرتے ہیں، شب و روز ان کے قصیدے کیوں گنگناتے ہیں؟

تو آپ ان سے برملا کہہ دیجیے کہ جناب! امیرِ اہلِ سنت آفتابِ قادریت مہتابِ رضویت، حضرت عطار دامت برکاتہم العالیہ ہمارے محسن ہیں اور عظیم محسن ہیں، ہم ان کا شکر کیوں نہ ادا کریں جب کہ محسنوں کا شکر ادا کرنے کی ترغیب تو حدیثِ پاک میں موجود ہے۔

محسنِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”مَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللّٰهَ[مسند احمد، ج: ۱۲، ص: ۴۸۲، حدیث: ۷۵۰۴، مُؤَسَّسَةُ الرِّسَالَةِ] یعنی: ”جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔“

اب اگر وہ پوچھے کہ حضرت عطار نے آپ پر کیا احسان کیا، آپ کو کیا دیا؟ تو آپ ان سے کہیں کہ: وہ کیا ہے جو حضرت عطار نے ہمیں نہیں دیا؛

  • ہمیں عالم بننے کے لیے جامعۃ المدینہ دیا۔
  • حفظ و ناظرہ کے لیے مدرسۃ المدینہ دیا۔
  • دنیوی تعلیم کے لیے دار المدینہ دیا۔
  • شرعی رہنمائی کے لیے دار الافتاء اہلِ سنت دیا۔
  • مساجد کی تعمیر کے لیے شعبۂ خدام المساجد دیا۔
  • غربا کی امداد کے لیے G.N.R.F دیا۔
  • گھر بیٹھے دین سیکھنے کے لیے مدنی چینل دیا۔
  • مستند کتابوں کی تصنیف و تالیف کے لیے المدینۃ العلمیہ دیا۔
  • تاجران کی اصلاح کے لیے شعبۂ تاجران دیا۔
  • یونیورسٹی اور کالج میں پڑھنے والوں کی اصلاح کے لیے شعبۂ تعلیم دیا۔
  • تجہیز و تکفین کے لیے شعبۂ کفن دفن دیا۔
  • الغرض ۸۰ سے زائد شعبہ جات میں کام کرنے والی عظیم عالمی تحریک دعوتِ اسلامی دی۔

پھر بھی آپ پوچھتے ہیں کہ حضرت عطار نے دیا کیا ہے۔

ارے بھائی حضرت عطار نے تو ہمیں امامِ اہلِ سنت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے مسلک کی سمجھ بوجھ دی۔

آپ کے اس جواب سے امید ہے کہ آپ کا مخاطب مطمئن ہو جائے گا، اگر پھر بھی سامنے والے کو سمجھ نہ آئے اور وہ کہے کہ اتنا ذکر کیوں؟ تو آپ آخر میں ان سے صاف کہہ دیجیے کہ: ”میرے بھائی جس نے میری زندگی کو بدل دیا، مجھے دین سے جوڑ دیا، مجھے امام احمد رضا کے مسلک کی سمجھ عطا کر دی، تو کیا میں ان کا ذکر نہ کروں؟ کیا میں ان کا شکر نہ بجا لاؤں؟ جنھیں یہ سب قبول نہیں، وہ نہ سنیں، مگر میں تو ہمیشہ ذکرِ عطار کرتا رہوں گا اور یہ کہتا رہوں گا شکریہ امیرِ اہلِ سنت! شکریہ میرے عطار!“

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!