| عنوان: | عظمتِ یوم الجمعہ |
|---|---|
| تحریر: | خوشبو فاطمہ قادریہ |
| منجانب: | مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد |
اسلامی تاریخ میں سب سے افضل دن یوم الجمعہ کو مانا جاتا ہے۔ یہ عظمت خود ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة، فيه خلق آدم، وفيه أدخل الجنة، وفيه أخرج منها.
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج جن دنوں پر طلوع ہوا ان میں سب سے بہتر دن جمعہ ہے، اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن جنت سے باہر تشریف لائے۔ [صحیح مسلم، حدیث: 854]
اس دن کی عظمت کیوں نہ ہو جس نے خود اپنی زبان سے اس دن کی عظمت بیان کی۔ جس دن دنیا پیدا کی گئی اور اسی دن دنیا فنا ہوگی۔
سب دنوں میں یوم الجمعہ تمام دن کا سردار ہے۔ اسی لیے مؤمن کے لیے یوم الجمعہ کا دن عید ہے، اور ہر ہفتہ اسی بابرکت دن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کئی گناہ گاروں کو جہنم سے آزادی دیتا ہے۔ اور امت کے والد حضرت آدم علیہ السلام کی دنیا میں تشریف کی وجہ سے اسی دن کو عید کی فضیلت دی گئی ہے۔
اور اسی دن کی عظمت پر قرآن مجید میں پوری سورہ آئی ہے۔ سورہ جمعہ (پارہ: 28)۔ اور اسی سورہ میں اس دن کی عظمت بھی بیان کی گئی ہے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا إِذَا نُوْدِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے۔ [الجمعۃ: 9]
جمعہ کے دن کو ہمیں اپنے آپ کو احترام کے ساتھ عبادت میں لگانا چاہیے۔ گناہوں سے بچنا چاہیے۔ درود شریف کی کثرت میں لگنا چاہیے۔ اپنے گناہوں پر نادم ہو کر دل کی صفائی کرنی چاہیے۔ اس دن صدقہ کرنے سے زیادہ ثواب ملتا ہے۔ ہمیں سورہ کہف کی تلاوت کرنی چاہیے۔ اور ہماری تجوید درست نہ ہو تو ہمیں تجوید سے پڑھنا سیکھنا شروع کرنا چاہیے۔ کیونکہ قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھنے کا حکم ہے قرآن مجید میں۔
وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيْلًا ترجمہ کنزالایمان: اور قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ [المزمل: 3]
اللہ کریم ہمیں اس عظمت والے دن کی صحیح معنی میں اس کی قدر کرنے والے بنائے۔ آمین
۱۵ مئی ۲۰۲۶ء
۲۹ ذوالقعدہ ۱۴۴۷ھ
بروز جمعہ مبارک
