Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

بھارتی مسلمانوں کے مسائل اور مستقل حل (قسط: دوم) | محمد شاہد علی مصباحی

دوم: بھارتی سیاسی پارٹیاں، ماضی و حال اور مسلمان
مضمون نگار: حضرت مولانا عبداللہ رضوانی مرکزی (سیتا مڑھی، بہار)

سوم: سیاسی سطح پر مسلمانوں کو بیدار کیسے کیا جائے؟
مضمون نگار: ڈاکٹر محمد شاہد خان (علی گڑھ)

باب دوم: مسلمانانِ ہند اور معیشت و تجارت

اس باب کے ڈائریکٹر ہیں حضرت مفتی خالد ایوب مصباحی شیرانی (چیئرمین: تحریکِ علمائے ہند و بانی: ادارۂ قرآن، جے پور)۔ حضرت گوناگوں صلاحیتوں سے لبریز اور نہایت ہی فعال شخصیت کے مالک ہیں۔ اس باب میں چھ مضامین ہیں، جن میں سے ایک مضمون خود حضرت مفتی صاحب قبلہ ہی نے قلم بند فرمایا ہے:

عنوان: عصرِ حاضر میں روزگار کے کچھ نئے پرانے ذرائع

باب سوم: مسلمانانِ ہند اور سماجی ضروریات

اس باب کے ڈائریکٹر ہیں حضرت مولانا منظر امن مصباحی (مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ)۔ حضرت اچھے قلم کار ہیں اور آپ کی ادبی کتب بھی شائع ہو چکی ہیں۔ اس باب کے تحت کل تین مضامین ہیں:

اول: وکالت کی تعلیم: ضرورت و اہمیت
مضمون نگار: جناب عاکف حیدر (کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، بھوپال)

دوم: میڈیا: ضرورت و اہمیت اور تقاضے
مضمون نگار: جاوید اسلم (موالانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)

سوم: محکمہ پولیس اور انتظامیہ میں مسلمانوں کی نمائندگی
مضمون نگار: مولانا انصار الحق مصباحی (الفلاح یونیورسٹی، ہریانہ)

باب چہارم: مسلمانانِ ہند اور فرقہ وارانہ فسادات

اس باب کے ڈائریکٹر ہیں حضرت مولانا اشرف جیلانی مصباحی (گھوسی، ضلع مئو، یوپی)۔ اس کے تحت کل چار مضامین ہیں:

اول: فرقہ وارانہ فسادات سے حفاظت و نجات کی مؤثر تدابیر
مضمون نگار: حضرت مولانا سید قدیر رضا مصباحی (بنارس)

دوم: اقلیتوں پر حملے اور اس کے قانونی تدارک کی صورتیں
مضمون نگار: حضرت مولانا محمد زاہد علی مرکزی (کالپی شریف)

سوم: ماب لنچنگ اور حکومت کی غفلت شعاری
مضمون نگار: حضرت مولانا احمد رضا مصباحی (اکبر پور)

چہارم: فرقہ وارانہ فسادات اور جانچ ایجنسیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ
مضمون نگار: حضرت مولانا تفضل عالم (مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)

نوٹ: تمام مضمون نگاران کا تفصیلی تعارف ان کے مقالوں کے ساتھ منسلک ہے۔

ان ابواب اور ان کے ذیلی عناوین کو دیکھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ یہ نمبر کیسی اہمیت کا حامل ہے، خاص کر ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں۔ ہم صمیمِ قلب سے اپنے تمام ڈائریکٹرز اور مضمون نگاران کے بے حد شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ”فلاح و نجات نمبر“ کے لیے بیش بہا مضامین رقم فرمائے، اور ہمارے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

اللہ عزوجل اپنے حبیبِ پاک صاحبِ لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل مذکورہ جملہ حضرات اور جملہ احبابِ ادارہ کو سلامت و باکرامت رکھے اور اس نمبر کو بھارتی مسلمانوں کے لیے فلاح و نجات کا سامان بنا دے۔
آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین علیہ وعلیٰ آلہ الصلوٰۃ والتسلیم

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!