| عنوان: | امام احمد رضا اور علم عقائد و کلام |
|---|---|
| تحریر: | فیضان المصطفیٰ قادری |
| پیش کش: | مہر تاج |
| منجانب: | اقراء القرآن اکیڈمی |
ملائکہ کے متعلق عقیدہ
امام احمد رضا قدس سرہ اپنے رسالہ اعتقاد الاحباب میں ملائکہ کے مقام و مرتبہ کے حوالے سے فرماتے ہیں:
انبیا و مرسلین کے بعد اعلیٰ طبقہ ملائکہ مقربین کا ہے، مثل حضرت جبرائیل، میکائیل، اسرافیل، عزرائیل اور حاملانِ عرش (علیہم السلام)۔ ان کے علوِ شان اور رفعتِ مکان کو کوئی ولی نہیں پہنچ سکتا۔ اور ان کی گستاخی کا بھی وہی حکم ہے جو انبیائے کرام کی گستاخی کا ہے۔
ان میں بالخصوص حضرت جبریل علیہ السلام من وجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استاذ ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوى۔ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی دوسرے کے خادم نہیں۔
(ملخصاً فتاوی رضویہ مترجم جلد ۲۹، صفحہ ۳۵۲)
(جاری ہے ۔۔۔۔۔۔)
