Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
لباب
مستند مضامین و مقالات
لباب کی مستند علمی و تحقیقی تحریریں اب موبائل ایپ میں دستیاب ہیں۔
پلے اسٹور سے انسٹال کریں

امام احمد رضا اور علم عقائد وکلام (قسط: انیسویں و آخری)

امام احمد رضا اور علم عقائد و کلام
عنوان: امام احمد رضا اور علم عقائد و کلام
تحریر: فیضان المصطفیٰ قادری
پیش کش: مہر تاج
منجانب: اقراء القرآن اکیڈمی

ردِ باطل اور تحفظِ دین

امام احمد رضا قدس سرہ کو اللہ تعالیٰ نے چودہویں صدی میں تجدیدِ دین و احیائے سنت کے لیے مامور فرمایا تھا۔ آپ نے اپنے دور کے تمام نظریاتی فتنوں کا جس جرأت اور علمی بصیرت سے مقابلہ کیا، وہ آپ کا سب سے نمایاں تجدیدی کارنامہ ہے۔ آپ نے تمام باطل فرقوں—خصوصاً غیر مقلدین، نیچری، قادیانی، وہابی، رافضی، دیوبندی، چکڑالوی وغیرہ—کے فکری انحرافات کا ابطال کیا اور دینِ مصطفیٰ ﷺ کے رخ کو صاف و شفاف کر دیا۔

اہم فرقوں کے رد میں تصانیف:

۱. وہابیہ غیر مقلدین کا رد:
اس ضمن میں آپ کی اہم تصانیف یہ ہیں:

  • النهى الاكيد في الصلاة وراء عدى التقلید
  • ازالہ عاز بحجر الكرائم عن كلاب النار
  • المقالة المسفرة عن احكام البدعة والمكفرة
  • الكوكبة الشهابية في كفريات ابی الوہابیہ: جس میں اسمعیل دہلوی کی ستر کفری عبارات کا محاسبہ کیا گیا۔
  • سل السیوف الهندية على كفريات بابا النجدية
  • اکمال الطامة علی شرک سوی بالامور العامة

۲. دیوبندیہ کا رد:
اس فتنے کے رد میں آپ کی معروف تصانیف درج ذیل ہیں:

  • المبین ختم النبیین
  • جزاء اللہ عدوه باباء ختم النبوۃ
  • تمہید ایمان بایات فرقان
  • حسام الحرمين على منحر الكفر والمين

۳. قادیانیت کا رد:
مرزا غلام قادیانی کے دعویٰ نبوت اور دیگر کفریات کے خلاف آپ نے مستقل رسائل لکھے:

  • رساله السوء والعقاب على المسیح الكذاب
  • قہر الدیان علی مرتد بقادیان: اس میں قادیانی کے کفریات شمار کرائے۔
  • الجراز الدیانی علی المرتد القادیانی

۴. روافض کا رد:
رافضیت کے رد میں آپ کا مشہور رسالہ ”رد الرفضہ“ ہے، نیز آپ کے فتاویٰ اور ملفوظات میں اس موضوع پر کثیر مواد موجود ہے۔

اختتامیہ

امام احمد رضا قدس سرہ نے عقائد کے تحفظ کے لیے جو علمی ذخیرہ چھوڑا ہے، وہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک انمول سرمایہ ہے۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ اس علمی ورثے کی منظم تدوین کی جائے تاکہ علمائے کرام اور طلبہ کے لیے اس سے استفادہ آسان ہو۔ نیز، ان کی تصانیف کو جدید اسلوب میں پیش کرنے اور مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کی تعلیمات کو پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے حبیبِ کریم ﷺ کے صدقے ہم میں ایسے افراد پیدا فرمائے جو اس عظیم علمی مشن کو شوق و ولولے کے ساتھ آگے بڑھا سکیں۔ آمین!

و ما ذلک علی اللہ بعزیز


(حوالہ: مصنف اعظم نمبر، صفحہ ۳۴۶)

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!