| عنوان: | انٹرنیٹ پر افکار رضا کے دریچے (قسط: اول) |
|---|---|
| تحریر: | احمد رضا صابری |
| پیش کش: | ام حبیبہ واسطی نوری |
| منجانب: | مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی ،مراد آباد |
انٹرنیٹ پر افکار رضا کے دریچے (قسط: اول)
گزشتہ سے پیوستہ...
فیض رضا ڈاٹ نیٹ
www.faizeraza.net
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، سیدی اعلیٰ حضرت کے فیض سے واقعی لبریز یہ ویب سائٹ اعلیٰ حضرت کے افکار و نظریات کی بہترین غماز ہے۔ سیکڑوں مضامین، تبصرے اور تحاریر اس کی گواہ ہیں۔ ویب سائٹ کے سرورق پر ایک شہ سرخی کے ساتھ اہل سنت کو عرسِ اعلیٰ حضرت 1435ھ کی مبارک باد دی گئی ہے۔
اس ویب سائٹ کی مشمولات پر اگر نظر ڈالیں تو آنکھیں خیرہ رہ جاتی ہیں۔ مختلف کالموں میں سیکڑوں موضوعات اور ہزاروں مضامین اس میں درج کیے گئے ہیں جن میں بیشتر فکرِ رضا کی غماز ہیں، مثلاً:
کالم "1435 ہجری“ کے تحت ماہِ صفر المظفر کی خوبیاں اور تاریخِ اسلام میں اس مہینے کی اہمیت و فضیلت کے ساتھ ساتھ اس ماہ میں واقع ہونے والے اسلامی حادثات و واقعات کو بڑی ہی خوبصورتی اور ندرت کے ساتھ درج کیا گیا ہے اور ماہِ صفر سے متعلق مندرجہ ذیل موضوعات پر مضامین لکھے گئے ہیں:
- تمام عاشقانِ رضا کو عرس اعلیٰ حضرت مبارک ہو!!
- ماہ صفر و تیرہ تیزی
- ماہ صفر میں کون سی دعا پڑھی جائے؟
- ماہ صفر میں وفات پانے والے اولیاء و بزرگانِ دین
- باطل عقائد و رسومات اور ماہ صفر
- ماہ صفر میں شادی کرنا کیسا ہے؟
- کیا ماہ صفر منحوس ہے؟
- ماہ صفر المظفر کے نوافل و عبادات
- صفر المظفر میں رونما ہونے والے اہم واقعات
- ماہ صفر
- تواریخ عرس و وصال ماہ صفر المظفر
جبکہ "اسلامی شخصیات" کے کالم میں "امام احمد رضا قادری" عنوان پر مندرجہ ذیل سرخیوں کے ساتھ درجنوں مضامین پیش کیے گئے ہیں جو اپنے آپ میں ایک دفتر ہے:
- عرس سیدی اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ مبارک
- انگریز نو مسلم ڈاکٹر محمد ہارون پی ایچ ڈی پروفیسر آف کیمبرج یونیورسٹی
- اہلسنت و جماعت سنی بریلوی کون ہیں؟
- امام احمد رضا کی عالمی اہمیت از: انگریز نو مسلم ڈاکٹر محمد ہارون انگلینڈ (حصہ چہارم)
- امام احمد رضا کی عالمی اہمیت از: انگریز نو مسلم ڈاکٹر محمد ہارون انگلینڈ (حصہ سوم)
- امام احمد رضا کی عالمی اہمیت از: انگریز نو مسلم ڈاکٹر محمد ہارون انگلینڈ (حصہ دوم)
- امام احمد رضا کی عالمی اہمیت از: انگریز نو مسلم ڈاکٹر محمد ہارون انگلینڈ (حصہ اول)
- امام احمد رضا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیکر علم وعمل
- امام احمد رضا ایک سچے عاشق رسول ﷺ
- جاہلانہ رسومات کے خلاف اعلیٰ حضرت کے فتویٰ جات
- کلام رضا "لم یات نظیرک فی نظر" میں فارسی مصرعوں پر اک نظر
- امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ اور فن تفسیر
- عہد حاضر میں فکر رضا کی معنویت
- ولادت با سعادت حضرت سیدنا الامام احمد رضا خان فاضل بریلوی
- کلام رضا بزبان عاشق رضا
- امام احمد رضا علیہ الرحمہ کا عجز و انکسار
- سوانح حیات امام مولانا احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ
- امام احمد رضا قادری حنفی مخالفین کی نظر میں
- جاہلانہ رسومات و بدعات کے خلاف امام احمد رضا خان کے فتوے
- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے تجدیدی کارنامے و علوم و فنون کی فہرست
- حیات اعلیٰ حضرت: فن سوانح نگاری کے آئینے میں
- امام احمد رضا اور تشدد
- ہدیۃ قیمۃ: سند الشیخ الامام احمد رضا خان
- امام احمد رضا عقل و دانش کی عدالت میں
- ملک وملت کو در پیش چیلنجز اور فکر امام احمد رضا
- ارشادات اعلیٰ حضرت
- سوانح اعلیٰ حضرت احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ
- فکر رضا
- امام احمد رضا کے القاب و آداب
- پیکر علم وعمل، عاشق رسول مولانا امام احمد رضا بریلوی
- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا ایک ہمہ جہت شخصیت
- امام احمد رضا حیات و خدمات پر ایک نظر
- اعلیٰ حضرت اور استاذ کا مقام و مرتبہ
- امام احمد رضا اور شان الوہیت (دوسری قسط)
- امام احمد رضا اور ان کا عشق رسول
- 40 سالہ چمنستان رضا کی سیر
- امام احمد رضا اور عشق مصطفیٰ
- امام احمد رضا بحیثیت دانشور
- امام احمد رضا اور تقویٰ
- امام احمد رضا خلق جمیل کے مہر درخشاں
- رضویات کے حوالے سے 21 ویں پی۔ ایچ۔ ڈی تھیسس منظور
- نبذة من سيرة الإمام الأكبر المجدد أحمد رضا القادري البريلوي
- Imam Ahmad Rida Khan Qadiri al-Baraylwi | Mujaddid of the 14th Century
- Imam Ahmad Rida's Mastery in Hadith Sciences
- امام احمد رضا اور بیان جمال مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
- AlaHadrat's Amazing Khutbah of Hadith Sciences (Truly Unbelievable)
- امام احمد رضا کی عالمی اہمیت
- امام احمد رضا خان بریلوی
- علم کا تصور، ذرائع اور اقسام
- حیات اعلیٰ حضرت کا جائزہ
- حدیث حذیفہ اور امام احمد رضا کی تحقیقات
- اعلیٰ حضرت سے انٹرویو
- محدث بریلوی اور تعلیم و تعلم
- امام احمد رضا کی ”تدبیر فلاح و نجات و اصلاح“
- اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ
- امام احمد رضا کا عشق رسول ﷺ
- امام احمد رضا کے چار نکاتی معاشی و تعلیمی پروگرام کی بازگشت
- محمد دولت، امام اہلسنت (علیہ الرحمہ) کی برتری و بے مثالی
- دو قومی نظریہ اور مولانا احمد رضا خاں بریلوی
- امام احمد رضا اور شان الوہیت (پہلی قسط)
- شمع بزم امام احمد رضا
- مولانا احمد رضا خاں کا معیار تحقیق
- شیخ علی بن حسین مالکی علیہ الرحمہ
- خود پسندی اور اس کا علاج
- آئیے! وصیت اعلیٰ حضرت پر عمل کریں
- تذکرہ امام احمد رضا مصنف ابو البلال محمد الیاس عطار قادری
"کنز الایمان" کی شہ سرخی کے ساتھ مندرجہ ذیل عنوانات پر تحریریں قلمبند کی گئی ہیں:
- کنز الایمان اور عرفان القرآن
- امام احمد رضا اور ترجمہ قرآن
- بیسویں صدی پر کنز الایمان کے فکری اثرات
- کنز الایمان اور تفہیم القرآن کا تقابلی جائزہ
- کنز الایمان کا ادبی و لسانی جائزہ
- کنز الایمان کی تاریخی حیثیت کا جائزہ
- کنز الایمان تاریخ کے آئینے میں
- کنز الایمان اور اس کا اسلوب
- قرآن حکیم کے ترجمہ کرنے کی شرائط ۔ فتاویٰ رضویہ کی روشنی میں
- ترجمہ قرآن کنز الایمان کی اشاعت
- کنز الایمان: پس منظر اور پیش منظر
اہل سنت و جماعت کے کالم میں "عقائد و معمولات اہل سنت" کے باب میں مندرجہ ذیل ذیلی ابواب ہیں، جن میں سے ہر باب کے تحت درجنوں موضوعات پر مضامین اور تبصرے ہیں:
- علم غیب (موضوعات: 18)
- حاضر و ناظر (موضوعات: 11)
- ایصال ثواب (موضوعات: 8)
- بحث نور و بشر (موضوعات: 4)
- تقلید و اجتہاد (موضوعات: 10)
- عقیدہ توسل (موضوعات: 5)
- مسئلہ استغاثہ (موضوعات: 4)
جبکہ اسی کالم کے "اعتراضات کے جوابات" کے باب میں درجنوں سوالات کے فاضلانہ جوابات دیئے گئے ہیں جن میں سے اعلیٰ حضرت کے متعلق چند اعتراضات جو کہ ”البریلویہ" نامی کتاب میں کیے گئے تھے، ان سوالات و جوابات کی سرخیاں یہاں نقل کی جاتی ہیں:
- کیا امام احمد رضا نے ائمہ شیعہ کی مدح و منقبت میں مبالغہ کیا؟
- کیا امام احمد رضا نے اہلسنت کی تکفیر کی؟
- قائد اعظم، اقبال اور ضیاء
- نادر استدلال
- مرزا غلام قادر بیگ؟
- دور زوال یا دور کمال؟
- ظہیر، حافظ عبد الرحمن مدنی کی نظر میں
- شیخ عطیہ محمد سالم کے نام
- البریلویہ
- امام احمد رضا اور عالمی جامعات
- بریلوی نیا فرقہ
- اتباع سنت
- حرف آغاز
- کیا امام حسین کے مزار کی تصویر، گھر میں بہ طور تبرک رکھنا جائز ہے؟
- کیا ائمہ صرف شیعہ کے ہیں؟
- عربی شجرہ طریقت
- کیا جھوٹی روایت نقل کی؟ اسے برقرار رکھا اور اہل سنت کو اس کی تلقین کی؟
- علم جعفر کے حوالے سے
- دعا سیفی کے حوالے سے
- حضرت عائشہ صدیقہ کی گستاخی؟
- اغواث کی تربیت حضرت علی سے شروع ہو کر حضرت حسن عسکری تک
- کیا شیعی روایات و احادیث کی روایت کرتے تھے؟
- کیا شیعہ سے ماخوذ عقائد و افکار کو رواج دیا؟
- امام احمد رضا بریلوی پر شیعہ ہونے کا الزام؟
- امام احمد رضا اور شیعہ
- بچپن کا ایک واقعہ
- علامہ عبدالحق خیر آبادی سے ملاقات
- مرزا غلام قادر بیگ کون تھے؟
- نبوت کا دعویدار کون؟
- قابل رشک بچپن
- مظہر صحابہ کرام
- معصوم کون؟
- حزم و احتیاط
- غیرت عشق
- قوت ایمان، قوت حافظہ
- صدر پاکستان، علامہ اقبال، نجدی علماء کی نظر میں
غرضیکہ مذکورہ ویب سائٹ افکار رضا کا ایک بحرِ ناپیدا کنار ہے۔ آپ لنک پر لنک کھولتے جائیں گے اور مسلک اعلیٰ حضرت کی حقانیت و نورانیت پر مبنی مباحث آپ کی آنکھوں کو خیرہ کرتی جائیں گی۔
القلم
alqim.org
یہ ایک ذاتی فورم یا بلاگ ہے جس پر 'ایک تاریخی انٹرویو: ایک یادگار دستاویز' کے موضوع کے تحت اعلیٰ حضرت کے شاگردِ رشید حضرت قبلہ پیر سید محمد اصغر علی شاہ، سجادہ نشین دربارِ لاثانیہ علی پور سیداں شریف کا ایک انٹرویو پیش کیا گیا ہے، جو شاہ صاحب علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زندگی میں ان سے کیا گیا تھا۔ اس کے انٹرویو نگار پروفیسر اکرم رضا ہیں۔ جو کہ یقیناً معلومات افزاء اور لائق مطالعہ ہے۔ پروفیسر اکرم رضا کے انٹرویو کے آغاز کا ایک اقتباس ملاحظہ ہو:
"1948ء میں حسبِ سابق علی پور سیداں کی نور آفریں فضاؤں میں حاضر ہوا تو ارادہ کیا کہ حضرت قبلہ پیر سید اصغر علی شاہ جماعتی اکبری سے بریلی شریف کے حوالے سے انٹرویو کیا جائے؛ کیونکہ ہم نے مدت سے سن رکھا تھا کہ آپ جامعہ رضویہ منظرِ اسلام، بریلی شریف کے فارغ التحصیل ہیں۔ ایک داستانِ شوق سننے کا تصور دل میں مچل رہا تھا۔ میرے ہمراہ مولانا غلام نبی جماعتی مہتمم مدرسہ عطاء العلوم گئے تھے۔ فوراً چلے تو آپ کی خدمت میں ہدیہ نیاز بجالائے، عشق و عقیدت کے آداب سے گزرنے کے بعد عرض کیا حضور میرا نام پروفیسر محمد اکرم رضا ہے۔ نام سن کر فرمایا یہ نام میں نے مدت سے سن رکھا ہے اور آپ کی تحریریں بھی پڑھتا ہوں۔ آپ کے داماد اور جانشین سید محمد اسلم جماعتی مسلسل ہم خاک نشینوں کی تواضع میں مصروف تھے۔ اب انٹرویو کا آغاز ہوتا ہے۔"
جاری ہے...
[حوالہ: دو ماہی الرضا انٹرنیشنل، پٹنہ: مئی، جون 2026ء، صفحہ نمبر: 68 تا 70]
