Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
لباب
مستند مضامین و مقالات
لباب کی مستند علمی و تحقیقی تحریریں اب موبائل ایپ میں دستیاب ہیں۔
پلے اسٹور سے انسٹال کریں

نوجوان اور اسلام|خوشبو فاطمہ قادریہ

نوجوان اور اسلام
عنوان: نوجوان اور اسلام
تحریر: خوشبو فاطمہ قادریہ
پیش کش: مجلس القلم الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی، مرادآباد

عصرِ حاضر میں معاشرتی نظام میں انتہائی بگاڑ نظر آ رہا ہے۔ نوجوان جو دین کا رہبر ہوتا ہے اور دین کا ستون، جو آنے والی نسل کا ذمہ دار ہے۔ جب وہ ہی بھٹک گیا تو معاشرہ کس موڑ پر آکر کھڑا ہوگا؟

اسلام کو پھیلانے کے لیے عمل ضروری ہے۔ شریعت ہمیں جو سکھاتی ہے اس پر عمل کرنا ہر مومن، مسلمان پر لازمی ہے۔ اور یہی معاشرہ شریعت سے سجتا ہے اور شریعت کی تازگی نوجوانوں سے اور سجتی ہے۔

نوجوان طبقہ آج موبائل کی بے حیائی میں لگ چکا ہے۔ نگاہ کو بے پردہ کر دیا ہے۔ جس ہاتھ میں کتابیں زینت دیتی ہیں اس ہاتھ میں آج موبائل اور کان میں ہیڈ فون نظر آ رہے ہیں۔

میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ سب دیکھ کر دل میں کتنی اذیت پہنچتی ہوگی! کیا ہم ان کی فکر کو بھول گئے؟ جنہوں نے حسین اور حسن رضی اللہ تعالی عنہما جیسے جلیل القدر نوجوان ہمیں دیے! کیا یہ نوجوان بھول گئے محمد قاسم رضی اللہ عنہ کی شہادت کو؟ جس نے دینِ اسلام کو عروج پر لانے کے لیے اپنی 18 سال کی بھری جوانی اسلام پر قربان کر دی جو چمکدار صورت، ہم شبیہِ آقا صلی اللہ علیہ وسلم، چہرہ چودھویں چاند کی طرح چمکتا ہوا جن کی ایک تلوار اٹھی تو ایک بار میں پچاس سو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کیا میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے نواسوں کے شہید ہونے کی خبر نہ تھی؟ ہاں، ہاں بالکل تھی۔

قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

نگاہوں کی آلودگی نے نوجوان کو بے حیا بنا دیا ہے۔ یہ شیطان کا تیر ہے۔ نظر شیطان کے تیر میں سے ایک تیر ہے۔ اور جب نگاہ ہی خراب ہو جائے تو اس کی تصویر دل اور دماغ میں بس جاتی ہے۔ اور جو بار بار نگاہ نے دیکھا وہی محفوظ رہ کر دل میں خواہش کو ابھارتا ہے اور نوجوان کو گناہوں کی طرف بڑھاتی ہے۔ نوجوان چند وقت کے لیے خوش رہ کر سمجھتا ہے کہ اس نے بہت سی خوشی حاصل کر لی؛ بالآخر اسے گناہوں کی نحوست سے رزق میں تنگی، گھر میں بے برکتی اور دل میں بے قراری، بے سکونی، بد اخلاقی جیسے معاملات آنے شروع ہو جاتے ہیں۔

اسلام پہلے انسان بناتا ہے، پھر دین کے قابل بناتا ہے۔ اور وہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بے شمار سنتوں سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے۔

نوجوانوں کو گمراہ کرنا یہ یہودی کا سب سے بڑا پروپیگنڈہ ہے۔ اسلام کو دنیا سے مٹانے کے لیے عورتوں کو بے حیائی کی طرف لا کر رکھ دیا ہے۔ عورتوں کو فیشن کے کپڑوں کے علاوہ کوئی بڑی خواہش نہیں۔ عورتیں بھی آج کل ماڈل بننا چاہتی ہیں۔ جب نوجوان لڑکیاں بھی ایسا ماحول اپنائیں پھر کون بچا سکتا ہے نوجوان نسل کو؟

اسی لیے ہمیں اپنی آنکھوں کو سنبھالنا چاہیے تاکہ ہم گناہوں سے بچ سکیں۔ اپنی تنہائی کو پاک کر سکیں۔

نوجوان نمازوں کی پابندی سے اچھا بنتا ہے۔ کتابوں کی صحبت سے چمکتا ہے۔ اور عمل سے نکھرتا ہے۔

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

  1. مسلمان مردوں کے لیے حکم ترجمہ کنزالایمان: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: “مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزگی کی بات ہے۔ یقیناً اللہ اس سے باخبر ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔” [سورۃ النور: 30]

  2. مسلمان عورتوں کے لیے حکم ترجمہ کنزالایمان: اگلی ہی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: “اور مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو خود ان سے ظاہر ہو جائے۔” [سورۃ النور: 31]

اچانک نظر پڑ جانا:

حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر اچانک (کسی غیر محرم پر) نظر پڑ جائے تو کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “اپنی نظر فوراً پھیر لو۔” [صحیح مسلم]

پہلی نظر اور دوسری نظر:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: “اے علی! ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالو۔ پہلی نظر تو معاف ہے (کیونکہ وہ اچانک تھی) لیکن دوسری نظر تمہارے لیے جائز نہیں۔” [جامع ترمذی]

آنکھوں کا زنا:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “آنکھوں کا زنا غیر محرم کو دیکھنا ہے۔” [صحیح بخاری]

یعنی بری نیت سے دیکھنا انسان کو گناہ کی طرف لے جاتا ہے۔ نگاہ ایک زہریلا تیر ہے: ایک حدیثِ قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: “نظر شیطان کے زہریلے تیروں میں سے ایک تیر ہے۔ جو شخص میرے خوف کی وجہ سے اسے چھوڑ دے (یعنی نظر جھکا لے)، میں اس کے بدلے اسے ایسا ایمان دوں گا جس کی مٹھاس وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا۔”

اللہ کریم ہماری نوجوان نسلوں کو امت کا رہنما بنائے۔ امت مسلمہ میں باکردار نوجوانوں کو دین کا سچا رہنما بنائے۔ امت مسلمہ کو بد عقیدوں، بد مذہبوں، غیر مسلم کے مکر و فریب سے بچائے۔ اور آنے والی نسلوں کو پاکیزہ بنائے۔ ہمیں بھی پاکیزہ بنائے۔ ستھرا بنائے۔ آمین۔

اسلام کو باعمل نوجوان ہمیشہ عطا کریں۔ اللہ تعالیٰ سلامت رکھے نوجوانوں کو ان کی جوانی کا ہر لمحہ دین کی خدمت میں گزارنے والا بنائے۔ (آمین یارب العالمین صلی اللہ علیہ وسلم)

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!