Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...
لباب
مستند مضامین و مقالات
لباب کی مستند علمی و تحقیقی تحریریں اب موبائل ایپ میں دستیاب ہیں۔
پلے اسٹور سے انسٹال کریں

یزید کا مختصر تذکرہ|محمد عارف رضا قادری امجدی

یزید کا مختصر تذکرہ
عنوان: یزید کا مختصر تذکرہ
تحریر: محمد عارف رضا قادری امجدی
پیش کش: جامعہ امجدیہ رضویہ، گھوسی

یزید کا مختصر تذکرہ

یزید بن معاویہ ابو خالد اموی وہ بد نصیب شخص ہے جس کی پیشانی پر اہل بیتِ کرام علیہم الرضوان کے بے گناہ قتل کا سیاہ داغ ہے اور جس پر ہر قَرَن میں دنیائے اسلام ملامت کرتی رہی ہے اور قیامت تک اس کا نام تحقیر کے ساتھ لیا جائے گا۔

یہ بد باطن، سیاہ دل، ننگِ خاندان 25ھ میں امیر معاویہ کے گھر میسون بنتِ بحدل کلبیہ کے پیٹ سے پیدا ہوا۔ نہایت موٹا، بد نما، کثیر الشعر، بد خلق، تند خو، فاسق فاجر، شرابی، بد کار، ظالم، بے ادب، گستاخ تھا۔ اس کی شرارتیں اور بیہودگیاں ایسی ہیں جن سے بد معاشوں کو بھی شرم آئے۔ عبد اللہ بن حنظلہ ابن الغسیل رضی اللہ عنہما نے فرمایا: خدا عزوجل کی قسم! ہم نے یزید پر اس وقت خروج کیا جب ہمیں اندیشہ ہو گیا کہ اس کی بدکاریوں کے سبب آسمان سے پتھر نہ برسنے لگیں۔ [واقدی]

محرمات کے ساتھ نکاح اور سود وغیرہ منہیّات کو اس بے دین نے علانیہ رواج دیا۔ مدینہ طیبہ و مکہ مکرمہ کی بے حرمتی کرائی۔ ایسے شخص کی حکومت گرگ کی چوپانی سے زیادہ خطرناک تھی، ازبابِ فراست اور اصحابِ اسرار اس وقت سے ڈرتے تھے جبکہ عنانِ سلطنت اس شقی کے ہاتھ میں آئی۔ 59ھ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے دعا کی:

اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ رَأْسِ السِّتِّينَ وَإِمَارَةِ الصِّبْيَانِ

“یا رب! عزوجل میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں 60ھ کے آغاز اور لڑکوں کی حکومت سے۔”

اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جو حاملِ اسرار تھے انہیں معلوم تھا کہ 60ھ کا آغاز، لڑکوں کی حکومت اور فتنوں کا وقت ہے۔ ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور انہوں نے 59ھ میں بمقام مدینہ طیبہ رحلت فرمائی。

رویانی نے اپنی مسند میں حضرت ابو درداء صحابی رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث روایت کی ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ میں نے حضور اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “میری سنت کا پہلا بدلنے والا بنی امیہ کا ایک شخص ہو گا جس کا نام یزید ہو گا۔”

ابو یعلی نے اپنی مسند میں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضورِ پرنور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “میری امت میں عدل و انصاف قائم رہے گا یہاں تک کہ پہلا رخنہ انداز و بانیِ ستم بنی امیہ کا ایک شخص ہو گا جس کا نام یزید ہو گا۔” یہ حدیث ضعیف ہے۔ [تاریخ الخلفاء، باب یزید بن معاوية، ص: 164]

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!