Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

مطالعۂ ارشد فکر ارشد | مولانا عطاء المصطفیٰ مصباحی

مطالعہ ارشد فکر ارشد
عنوان: مطالعہ ارشد فکر ارشد
تحریر: مولانا عطاء المصطفیٰ عطاری مصباحی

آج صبح سے نہ جانے کیوں حضرت علامہ ارشد القادری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد دل پر مسلسل دستک دے رہی ہے۔

کبھی ان کی شاعری کے اوراق کھولتا ہوں تو عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو روح کے دریچوں میں اترنے لگتی ہے۔ کبھی ملتِ اسلامیہ کے درد میں ڈوبے ان کے سوز و گداز سے لبریز مضامین پڑھتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہر سطر خونِ جگر سے لکھی گئی ہو، اور بے اختیار آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

کبھی ان کے انٹرویوز کا مطالعہ کرتا ہوں تو ان کی فکر کی وسعت، بصیرت کی گہرائی اور زمانہ شناس نگاہ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ وہ محض اپنے عہد کے آدمی نہ تھے، بلکہ آنے والے زمانوں کی نبض پر بھی ان کی نظر تھی۔

اور جب ان کے مناظرے سامنے آتے ہیں تو حق گوئی کا وہ جلال، استدلال کی وہ پختگی اور علم کا وہ وقار نظر آتا ہے کہ باطل کے تمام دعوے، ان کے قدِ علم و فضل کے سامنے ہیچ معلوم ہوتے ہیں۔

طالبانِ نبویہ سے مؤدبانہ عرض ہے کہ اپنے اکابرینِ اہلِ سنت کی سیرت، علمی خدمات اور فکری ورثے کا ضرور مطالعہ کیجیے۔ ان شاء اللہ ان کی زندگیاں آپ کو صرف معلومات ہی نہیں دیں گی، بلکہ ہمت، حوصلہ، اخلاص، عزمِ محکم اور دین کی خدمت کو میدانِ عمل میں ڈھالنے کا سلیقہ بھی عطا کریں گی۔

اکابر کا مطالعہ صرف تاریخ پڑھنا نہیں، بلکہ اپنی فکری، علمی اور روحانی تعمیر کا سفر ہے۔

اللہ تعالیٰ حضرت علامہ ارشد القادری رحمۃ اللہ علیہ پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے، ان کے علمی و دینی فیوض سے ہمیں بھی بہرہ مند فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!