Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

ائمہ مساجد کی قدر کیجیے، کہیں دیر نہ ہو جائے!

ائمہ مساجد کی قدر کیجیے، کہیں دیر نہ ہو جائے!
عنوان: ائمہ مساجد کی قدر کیجیے، کہیں دیر نہ ہو جائے!
تحریر: ارشاد قادری

توجہ کی اشد ضرورت ہے!

کئی جگہوں پر امامت کے لیے جگہیں خالی ہیں، مسجدیں ویران پڑی ہیں، امام کے لیے لوگ ترس رہے ہیں۔ فون پر فون آتے ہیں: "ہماری شاندار مسجد کے لیے امام چاہیے!" پھر امام مل نہیں رہے۔ آخر ہر سال مدارس سے سینکڑوں کی تعداد میں فارغ ہونے والے علما کہاں چلے جاتے ہیں؟ کیوں نہیں مسجد کی زینت بننا چاہتے؟

آج اس سوال کا جواب سامنے آ چکا ہے۔ اور وہ جواب یہ ہے کہ ائمہ مساجد کے ساتھ قوم کا رویہ انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ کروڑوں روپیہ مساجد کی چمک دمک اور تزئین پر خرچ کرنے والی قوم، جب ائمہ مساجد اور مؤذنین کی حسبِ ضرورت تنخواہ دینے کے مقام پر آتی ہے تو پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے، اور اس درد سے اتنا کراہتے ہیں کہ اس کی آواز پورا محلہ سنتا ہے۔

وہ دن دور نہیں جب مسجدیں ائمہ سے خالی ہو جائیں گی، مساجد کو سنبھالنے والے نہیں ملیں گے، تب یہ قوم بے راہ روی کا شکار ہو جائے گی۔ کیونکہ ایمان کا پاور اللہ کے گھر "مساجد" ہیں، اور اسے آپریٹ کرنے والے "ائمہ" ہوتے ہیں۔ جب آپریٹر ہی نہیں رہیں گے تو قوم کی تربیت اور اصلاح کیسے ہوگی؟!

اللہ کے واسطے! ابھی بھی وقت ہے... ائمہ، مبلغین، اور مدرسین کی قدر کیجیے۔

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!