Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

اکابر تلامذہ کو نصیحتیں|امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ

اکابر تلامذہ کو نصیحتیں
عنوان: اکابر تلامذہ کو نصیحتیں
تحریر: امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ
پیش کش: غوثیہ واسطی بنت لئیق نوری عفی عنہما

حضرت سیدنا امام ابو یوسف رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں: “ایک دن بارش ہو رہی تھی، ہم سب حضرت سیدنا امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس حاضر تھے۔ حاضرین میں حضرت داؤد طائی، حضرت عافیہ اودی، حضرت قاسم بن معن مسعودی، حضرت حفص بن غیاث نخعی، حضرت وکیع بن جراح، حضرت مالک بن مغول، حضرت زفر بن ہذیل رحمۃ اللہ علیہم اجمعین وغیرہ شامل تھے۔” آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:

  1. تمہیں دیکھ کر میرا دل خوش ہوتا اور غم دور ہوتے ہیں۔ میں نے تمہارے لیے فقہ کو زین اور لگام دی ہے کہ جب چاہو سواری کرو اور تمہاری ایسی علمی و عملی تربیت کی ہے کہ لوگ تمہاری پیروی کریں گے، تمہارے الفاظ تلاش کریں گے۔ میں نے لوگوں کی گردنیں تمہارے آگے جھکا دی ہیں۔ تم میں سے ہر ایک قاضی بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دس تو ایسے ہیں کہ وہ قاضیوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ میں تمہیں اللہ عزوجل اور اس کی عطا کردہ علمی جلالت کا واسطہ دیتا ہوں کہ علم دین کو دنیوی حکومت اور مال و دولت کے حصول کا ذریعہ بنا کر اس کی قدر و قیمت کو کم نہ کر دینا۔

قاضیوں کے لیے ہدایات

  1. اگر تم میں سے کسی پر قضاء کی ذمہ داری آن پڑے اور اپنے اندر کوئی ایسی خامی پائے جسے اللہ عزوجل نے لوگوں سے چھپا رکھا ہو تو اس کا قاضی بننا اور اس کی تنخواہ لینا جائز نہیں اور اگر تم میں سے کسی کو ضرورتاً قاضی بننا پڑے تو اپنے اور لوگوں کے درمیان حجاب (یعنی رکاوٹیں) حائل نہ کرے۔ پانچوں نمازیں جامع مسجد میں ادا کرے اور ہر نماز کے بعد یہ اعلان کرے: “کسی کو کوئی حاجت ہو تو مجھ سے ملاقات کرے۔” قاضی کو چاہیے کہ نمازِ عشاء کے بعد بھی تین مرتبہ یہی صدا لگائے پھر اپنے گھر جائے۔

  2. اگر کوئی قاضی بیماری کی وجہ سے اپنی ذمہ داری پوری نہ کر سکے تو حساب لگا کر اپنی تنخواہ سے اتنے دن کی کٹوتی کروائے۔

  3. اگر امام نے خیانت کی یا فیصلہ کرنے میں ظلم و زیادتی کا مرتکب ہوا تو اس کی امامت باطل (یعنی ختم) ہو جائے گی اور اس کا فیصلہ کرنا جائز نہ ہوگا۔ اور اگر وہ اعلانیہ گناہ کا مرتکب ہو تو اس کے قریب ترین قاضی اس پر حد جاری کرے۔ [وصایا امام اعظم، ترجمہ: امام اعظم کی وصیتیں]

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!