Loading...

کھانا کھانے کا طریقہ سنت نبویﷺ اور سائنس کی روشنی میں (قسط: دوم، آخری)

کھانا کھانے کا طریقہ سنت نبویﷺ اور سائنس کی روشنی میں (قسط: دوم، آخری)
عنوان: کھانا کھانے کا طریقہ سنت نبویﷺ اور سائنس کی روشنی میں (قسط: دوم، آخری)
تحریر: عائشہ فاطمہ عالمی
پیش کش: صبرین فاطمہ رضویہ
منجانب: امجدی گلوبل اکیڈمی

کھانے کے چند آداب

  1. بسم اللہ بلند آواز سے کہنا: بسم اللہ بلند آواز سے کہے کہ ساتھ والوں کو اگر یاد نہ ہو تو اُس سے سُن کر انہیں یاد آ جائے اور الحمد للہ آہستہ کہے۔

  2. کھانے کی ابتدا اور انتہا نمک پر: کھانے کی ابتدا نمک سے کی جائے اور ختم بھی اسی پر کریں اس سے ستر بیماریاں دفع ہو جاتی ہیں۔

  3. ادب کا لحاظ: تکیہ لگا کر یا ننگے سر کھانا ادب کے خلاف ہے۔

  4. گرے ہوئے لقمے کو اٹھانا: اگر کوئی لقمہ دسترخوان پر گر جائے تو اُس کو اُٹھا کر کھا لیں۔

  5. بائیں ہاتھ پر ٹیک نہ لگانا: بائیں ہاتھ کو زمین پر ٹیک دے کر کھانا مکروہ ہے۔

  6. اپنے سامنے سے کھانا: اور جو کنارہ اُس کے قریب ہو وہیں سے کھائے۔

  7. بیٹھنے کا مسنون طریقہ: کھاتے وقت بایاں پاؤں بچھا دے اور داہنا کھڑا رکھے یا سرین پر بیٹھے اور دونوں گھٹنے کھڑے رکھے۔

  8. کھانے کو نہ پھونکنا اور نہ سونگھنا: گرم کھانا نہ کھائے، نہ کھانے پر پھونکے، نہ کھانے کو سونگھے۔

  9. کھانے کے دوران گفتگو: کھانے کے وقت اچھی باتیں کرے، بالکل چپ نہ رہے یہ مجوسیوں کا طریقہ ہے۔

  10. انگلیاں چاٹنا: کھانے کے بعد انگلیاں چاٹ لے اُن میں جھوٹا نہ لگا رہنے دے۔ [اسلامی اخلاق و آداب]

سائنسی حکمت اور مسلمان کی امتیازی شان

آج جدید سائنسی تحقیقات نے بھی اس بات کو ثابت کر دیا ہے، جو چودہ سو سال پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، آج وہی بات بعض ماہرین تحقیق کرنے کے بعد بتاتے ہیں کہ جسم کے دائیں ہاتھ سے مثبت (Positive) شعاعیں اور بائیں ہاتھ سے منفی (Negative) شعاعیں (Rays) نکلتی ہیں۔ اگر استنجاء کے لیے دایاں ہاتھ استعمال کیا جائے گا تو جسم کا شعاعی نظام بگڑ جائے گا۔ اور اس کے اثرات دماغ (Brain) اور حرام مغز (Spinal cord) پر زیادہ پڑیں گے۔

چنانچہ مسلمان و مومنین کی امتیازی شان یہی ہونی چاہیے کہ وہ ارشاداتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر اطاعت و تابعداری کے جذبہ سے سرشار رہیں تاکہ کامیابی و کامرانی ملے، اور اللہ عزوجل کی خوشنودی اُن کے دامن میں مچلنے لگے۔ [www.kitabosunnat.com]

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!