Loading...
دن
تاریخ
مہینہ
سنہ
اپڈیٹ لوڈ ہو رہی ہے...

پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب|امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ علیہ

پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب
عنوان: پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب
تحریر: امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ علیہ
پیش کش: غوثیہ واسطی بنت لئیق نوری عفی عنہما

پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب

ان پانچ فرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنا جنہیں میں نے پانچ لاکھ احادیث میں سے منتخب کیا ہے:

  1. اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے اور ہر ایک کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی۔ [صَحِيحُ الْبُخَارِيِّ، كِتَابُ بَدْءِ الْوَحْيِ، بَابُ كَيْفَ كَانَ بَدْءُ الْوَحْيِ، رَقْمُ الْحَدِيثِ: 1، ص: 1، دَارُ السَّلَامِ لِلنَّشْرِ وَالتَّوْزِيعِ الرِّيَاضِ]

  2. انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ فضول باتیں چھوڑ دے۔ [جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ، أَبْوَابُ الزُّهْدِ، بَابُ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ، رَقْمُ الْحَدِيثِ: 2317، ص: 1885، دَارُ السَّلَامِ لِلنَّشْرِ وَالتَّوْزِيعِ الرِّيَاضِ]

  3. تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہی چیز پسند نہ کرے جو اپنے لیے کرتا ہے۔ [صَحِيحُ الْبُخَارِيِّ، كِتَابُ الْإِيمَانِ، بَابُ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ، رَقْمُ الْحَدِيثِ: 13، ص: 3]

  4. بے شک حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں جن کے متعلق بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ جو مشتبہ چیزوں سے بچا اس نے اپنی عزت اور اپنا دین بچا لیا اور جو مشتبہ چیزوں میں پڑا وہ حرام میں مبتلا ہوا۔ وہ اس چرواہے کی مانند ہے جو چراگاہ کے قریب اپنا ریوڑ چراتا ہے، اس کے چراگاہ میں چلے جانے کا اندیشہ ہے۔ سن لو! ہر بادشاہ کی چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ عزوجل کی چراگاہ اس کی حرام کردہ اشیاء ہیں۔ خبردار! جسم میں گوشت کا ایک لوتھڑا ہے، جب وہ سنور جائے تو سارا جسم سنور جاتا ہے اور جب وہ خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے اور وہ (لوتھڑا) دل ہے۔ [صَحِيحُ الْبُخَارِيِّ، كِتَابُ الْإِيمَانِ، بَابُ فَضْلِ مَنِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ، رَقْمُ الْحَدِيثِ: 52، ص: 6]

  5. مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ [صَحِيحُ الْبُخَارِيِّ، كِتَابُ الْإِيمَانِ، بَابُ الْمُسْلِمِ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، رَقْمُ الْحَدِيثِ: 10، ص: 3]

[وصایا امام اعظم، ترجمہ: امام اعظم کی وصیتیں]

جدید تر اس سے پرانی
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!