حضور محدث کبیر اور خاتم اکابرین ایوارڈ

حضور محدث کبیر دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
عنوان: حضور محدث کبیر دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
تحریر: سرفراز احمد قادری امجدی
پیش کش: محمد عارف رضا قادری امجدی

خاتمِ اکابرین ایوارڈ اور معترضین کا رویہ

حضور محدثِ کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری امجدی نوری (اطال اللّٰہ عمرہ) کو خاتمِ اکابرین ایوارڈ دیا گیا، تو حاسدین جل کر راکھ ہوگئے، حالانکہ صرف ایوارڈ دیا گیا ہے، لقب نہیں، لیکن ہم سے پہلے دیگر اکابرین کو بھی ایسے القابات ملے ہیں، تو ان کے بارے میں حاسدین کیا کہیں گے؟ مطلب جسے آپ مانیں، اسے مفتیِ اعظمِ عالم بنا دیں، اور جسے آپ نہ مانیں، وہ کچھ بھی نہیں۔

عقل کے اندھوں! تعصب پرستی کی بھی حد ہوتی ہے۔ ابھی ایوارڈ ملا ہے، تو جل بھن کر راکھ ہو رہے ہو، اگر لقب مل گیا تو اس دنیا سے فوت کر جاؤ گے۔ خاتم المحدثین کے لقب اور ایوارڈ کو لے کر بھی یہی تعصب پرست لوگ برداشت نہ کر سکے۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ اگر ان کے اپنے کو یہ القابات ملیں، تو قبول ہے، الا ما شاء اللہ۔

ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ تعصب پرستی چھوڑ دو۔ جسے ماننا ہے مانو، لیکن تمام علمائے اکابر ہمارے سروں کے تاج ہیں، سب کا ادب ملحوظ رکھیں۔

حضور محدثِ کبیر کا ثانی پورے ہندوستان میں ہو، تو پیش کرو۔ ہاں، ایسے بہت ملیں گے جو کسی ایک فن میں ماہر ہوں، لیکن حضور محدثِ کبیر کی شان یہ ہے کہ ہر فن میں وقت کے امام نظر آتے ہیں، جو کہ شاید ہی عقل کے اندھوں اور تعصب پرستوں کو نظر آئے۔

اکابرینِ امت اور القابات کی تاریخ

جلے بھنے معترضین و حاسدین سے گزارش ہے کہ ان علمائے کرام کے بارے میں کیا کہنا ہے، جنہیں ایسے ہی القابات ملے ہیں؟

حضرت امام سیوطی کو "خاتم الحفاظ" کہنے سے حفاظ کا سلسلہ ختم ہو گیا کیا؟
شیخ محقق دہلوی کو "خاتم المحدثین" کہنے سے محدثین کا سلسلہ ختم ہو گیا کیا؟
حضرت علامہ شامی کو "خاتم المحققین" کہنے سے محققین کا سلسلہ ختم ہو گیا کیا؟
حضور سیدنا آلِ رسول مارہروی کو "خاتم الاکابر" کہنے سے اکابر کا سلسلہ ختم ہو گیا کیا؟


جواب ضرور دیں۔

لفظ "خاتم" کی علمی و لغوی تحقیق

اب آئیے خالق الزماں شمشی رضوی صاحب کو پڑھتے ہیں، وہ عقل کے اندھوں کا علاج کچھ اس طرح کرتے ہیں:

عربی لغت اور استعمالِ سلف کے مطابق لفظ "خاتم" کے کئی معانی ہیں:

۱۔ آخری (The Last): وہ جس پر کوئی سلسلہ ختم ہو جائے۔
۲۔ مہر (Seal): کسی چیز کی تصدیق کرنے والی مہر۔
۳۔ کمال و زینت (The Best/Finest): جس طرح انگوٹھی (خاتم) ہاتھ کی زینت ہوتی ہے، اسی طرح کسی فن میں کمال رکھنے والے کو اس فن کی زینت کہا جاتا ہے۔
۴۔ جامع (Comprehensive): وہ جو اپنے فن کے تمام کمالات کو خود میں سموئے ہوئے ہو۔

اکابرین کے لیے القابات کا علمی جواز

علماء، فقہاء اور محدثین کے لیے جب "خاتم المحدثین" یا "خاتم الفقہاء" کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، تو اس سے مراد "ختمِ نبوت" والا ختم ہرگز نہیں ہوتا۔ اس کے پیچھے درج ذیل علمی مقاصد ہوتے ہیں:

کمالِ فن کی انتہا: اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس فن (مثلاً فقہ یا حدیث) کے کمالات اس شخصیت پر ختم ہو گئے، یعنی اب ان جیسا باکمال شخص نظر نہیں آتا۔
عہد کا خاتمہ: مبالغے کے طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اپنے وقت میں ان سے بڑا کوئی نہیں، گویا اس صدی یا اس دور کے وہ آخری بڑے عالم ہیں۔
عربی محاورہ: عربی زبان میں یہ ایک عام اسلوب ہے۔ امام جلال الدین سیوطی، امام ابن حجر عسقلانی اور دیگر جلیل القدر ائمہ کو ان کے شاگردوں اور معاصرین نے "خاتم الحفاظ" اور "خاتم المحدثین" لکھا ہے۔

اگر کسی عالم کو "خاتم المحدثین" کہنا غلط ہے، تو معترضین ان ائمہ کے بارے میں کیا کہیں گے، جن کی ثقاہت پر پوری امت کا اجماع ہے؟

• امام جلال الدین سیوطی شافعی: آپ کو "خاتم المحققین" کہا گیا۔
• امام ابن حجر عسقلانی: آپ کو "خاتم الحفاظ" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
• علامہ ابن عابدین شامی: آپ کو فقہ حنفی میں "خاتم المحققین" کہا جاتا ہے۔

ختمِ نبوت اور فنون کے القاب میں فرق

لفظ "خاتم" جب "النبیین" کے ساتھ مضاف ہو کر آئے گا (خاتم النبیین)، تو اس کا معنی صرف اور صرف "آخری نبی" ہوگا، جس کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ لیکن جب یہ کسی فن کی طرف مضاف ہو (جیسے خاتم المفسرین)، تو یہ اضافی معنی (Relative term) میں ہوتا ہے، یعنی اس زمانے یا اس فن کے اعتبار سے کامل ترین شخصیت۔

اس کو ختمِ نبوت پر قیاس کرنا نری جہالت یا بددیانتی ہے۔ اہلِ سنت و جماعت کے نزدیک حضور ﷺ کے بعد کسی بھی قسم کا کوئی نیا نبی آنا محالِ قطعی ہے، اور کسی عالم کو "خاتم" کہنا محض ان کی علمی جلالت کی تعریف ہے۔

اگر اب بھی کچھ اندھ بھکت یہ سوچ رہے ہوں کہ اگر ان کو یہ لقب مل گیا، تو جنہیں ہم مانتے ہیں وہ اکابرین میں شمار نہیں ہوں گے، ایسے پڑھے لکھے جاہلوں سے گزارش ہے کہ جا کر پہلے اتنا علم حاصل کریں کہ "خاتم" کا معنی جان سکیں۔

اللّٰہ ربّ العزّت ہمیں مذہب اہل سنت والجماعت پر قائم رکھے آمین ثم آمین یارب العٰالمین۔

جدید تر اس سے پرانی
Advertisement
Advertisement
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!