مختصر سیرتِ حضور رحمۃ للعالمین ﷺ

مختصر سیرتِ حضور رحمۃ للعالمین ﷺ
عنوان: مختصر سیرتِ حضور رحمۃ للعالمین ﷺ

حضور ﷺ کی ولادتِ با سعادت

نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت واقعہ اصحاب فیل سے ۵۵ دن کے بعد ۱۲ ربیع الاول مطابق ۲۰ اپریل ۵۷۱ عیسوی بروز پیر کو صبح صادق کے وقت مکہ معظمہ میں ہوئی۔

ہمارے پیارے نبی حضور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی زمین پر "محمد" (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے، اور آسمان پر "احمد" (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے۔ ہمارے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم کا نام حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور والدہ محترمہ کا نام حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا تھا۔

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جب ولادت ہوئی تو دیکھا گیا کہ ستارے آسمان سے لٹک آئے اور زمین حرم سے ایسا قریب ہو گئے تھے کہ گمان ہوتا تھا کہ زمین پر گر پڑیں گے، سارے بت روئے زمین کے اس وقت سرنگو ہو گئے اور یہ بات سوائے اہل اسلام کے زردشتیوں کی تاریخ میں بھی لکھی ہے۔ (تواریخ حبیب الہ قدیم ایڈیشن صفحہ ۱۳)

حضور ﷺ کے بچپن کے حالات

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بچپن کے کچھ سال حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے یہاں گزارے اور پھر والدہ ماجدہ کے پاس رہے، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف ۶ برس کی ہوئی تو والدہ ماجدہ کی وفات ہو گئی، اور ۸ برس کی عمر شریف میں دادا جان حضرت عبدالمطلب کا بھی انتقال ہو گیا، اب میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا ابو طالب کی آغوش تربیت میں پروان چڑھنے لگے۔

حضور ﷺ کا پہلا نکاح

جب حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر شریف ۲۵ برس کی ہوئی تو مکہ شریف کی ایک پاک دامن انتہائی شریف اور عفت مآب خاتون حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا سے آپ کا نکاح ہوا، اس وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر شریف ۴۰ سال تھی۔

اعلان نبوت

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ۴۰ سال کی عمر میں اعلان نبوت فرمایا، تین سالوں تک انتہائی پوشیدہ طور پر تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دیتے رہے، عورتوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا، مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق اور لڑکوں میں سب سے پہلے حضرت علی اور غلاموں میں سب سے پہلے حضرت زید ابن حارثہ (رضی اللہ تعالی عنہم) ہیں۔

(جاری ہے۔۔۔)

جدید تر اس سے پرانی
Advertisement
Advertisement
لباب | مستند مضامین و مقالات
Available
Lubaab
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے مضامین بھیجنے لیے ہم سے رابطہ کریں،
Link Copied!